لاہور)سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپا ر ٹمنٹ آف پو لٹر ی پرو ڈکشن نے گذ شتہ روز راوی کیمپس پتو کی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم ایجو کیشنل کمپلیکس میںرومی پولٹری پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے با ہمی اشتراک سے ورلڈ ایگ ڈے منا یاگیا نیز عا لمی دن کی منا سبت سے لو گوں کے ذہنو ں میں انڈو ں کی افا دیت اُ جا گر کر نے کے حوا لے سے راوی کیمپس پتو کی میں آگا ہی واک ،سیمینار، کوئز مقا بلے، انڈ ے کھا نے اور انڈوں سے ڈشز بنا نے کے مقا بلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔