کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی پورٹ پر سیمنٹ کی ہینڈلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق مالی سال22 میںبندرگاہ سے 125660ٹن سیمنٹ کی ہینڈلنگ کی گئی جبکہ مالی سال21کے دوران 60109ٹن سیمنٹ کی ہینڈلنگ کی گئی تھی ،مالی سال 22کی آخری سہہ ماہی میںکے پی ٹی سے سیمنٹ کی ہینڈلنگ میں48فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،ترجمان کے مطابق تمام تر سیمنٹ امریکی مارکیٹ کیلئے ہینڈل کیا گیا ،کے پی ٹی ملکی بر آمدات میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے اور بر آمدی کمپنیوںکے ساتھ رابطہ میںہے ،سیمنٹ کی خریداری کیلئے مزید آرڈرز موصول ہورہے ہیںاور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کے پی ٹی سے سیمنٹ کی بر آمد میںمزید اضافہ ہوگا۔