رین سم ‘مال وئرکے ذریعے سائبرحملے ہو رہے ہیںـ، ویزا رپورٹ


کراچی (کامرس رپورٹر)ڈیجیٹل پیمنٹس کے عالمی لیڈر،Visa Inc. (NYSE:V) نے اس بارے میں نئی معلومات کے ساتھ ایک جائزہ شیئر کیا ہے کہ عالمی وَبا کے عروج کے بعد سے کس طرح دھوکے بازی کی نئی شکلیں سامنے آئی ہیں اور اب جبکہ ہماری زندگی ذاتی اور ای- کامرس تجربات کی طرف واپس لوٹ رہی ہے،جرائم پیشہ لوگ بیک وقت آن لائن اور آف لائن کمزوریوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔Visa کے ہیڈ آف رسک NALP اورGCC ،نیل فرنانڈس نے کہا کہ" اب جب کہ ذاتی طور پر کی جانے والی کامرس وَبا سے پہلے کی سطحوں پر واپس آ رہی ہے ،جرائم پیشہ افراد اسٹورز میں خطرات کے اعتبار سے کمزور فزیکل پوائنٹس کو استعمال کرنے کے لیے واپس آ گئے ہیں اور یہ لوگ مال وئر،ransomware کے ذریعے ای- کامرس سے مسلسل فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس پر حملے کر رہے ہیںـ" ۔Visa کے اشتراک سے 6 اکتوبر کو دو نئی گلوبل ریسرچ رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔ان میں سے ایک Visa Biannual Threats Report اور دوسریMIT ٹیکنالوجی ریویو ان سائٹس اسٹڈی"Moving Money in a Digital World" ہے،جو عالمی وَبا کے بعد کی معیشت کو لاحق نئے اور واپس لوٹتے ہوئے خطرات پر روشنی ڈالتی ہے۔ڈیجیٹل کامرس،crypto یوزرز،جدید دھوکے بازوں کا بڑا ہدف ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل کامرس کا ماحول اب بھی،جس میں عالمی وَبا کی وجہ سے تیزی آئی تھی،سائبر کریمنلز کا بڑا ہدف ہے۔Visa کی گلوبل رسک ٹیم کی تحقیقات کے مطابق دھوکے بازی اور معلومات افشا ہونے کے تقریباً تین چوتھائی واقعات میں ای- کامرس مرچینٹس -- عموماً سوشل انجنیئرنگ اور ransomware حملوں کا دخل تھا ۔ای- کامرس پلیٹ فارمز کو ڈیجیٹل حملوں کا ہدف بنانے والے اور تھرڈ پارٹی کوڈintegrations عام ہیں۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ایکسٹرنل کوڈ حساس کارڈ ہولڈر ماحول میں فعال نہ ہو،یہ حملے مرچینٹس و یب سائٹس اور چیک آئوٹ pages پر سخت سیکیورٹی کنٹرولز کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہیں۔در حقیقت MIT ٹیکنالوجی ریویو ان سائٹس رپورٹ"Moving Money in a Digital World" میں42% لوگوں کا کہنا تھا کہ کسٹمرز کے لیے حفاظتی اقدامات اہم ہیں،جب کہ59% نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹس کو وسیع کرنے کی راہ میں سائبر سیکیورٹی کے خطرات سب سے بڑی مشکل ہے۔بہت سے لوگ ڈیجیٹل ٹوکنز(32%) ،مصنوعی ذہانت اور اضافی اختیار(43%) جیسی جدید حفاظتی صلاحیتوں کو ترجیح دیتے ہیں۔خطرات پیدا کرنے والے لوگ روائتی کرنسی پر حملوں کے علاوہ کرپٹو کرنسی کے یوزرز سے دھوکے بازی کے لیے نئے حربے استعمال کر رہے ہیں ،جن میں کرپٹو یوزرز کے لیے برائوزر ایکسٹینشن والٹس پر مرکوز نیا مال وئر اور لالچ و ترغیب میں جدت طرازی اور سوشل انجنیئرنگ کے طریقے شامل ہیں۔کرپٹو برج سروسز بھی ہدف ہیں۔جنوری2022 سے فروری تک چوری کے تین بڑے واقعات میںجن میں مختلف برج سروسز میں کمزوریوں کو استعمال کیا گیا تھا400 ملین ڈالر سے زیادہ کی سائبر چوریوں کو ناکام بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن