ماری پٹرولیم کمپنی کا KTrade سکیوریٹیز کے اشتراک سے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

لاہور(کامرس رپورٹر) ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے KTrade سکیوریٹیز کے اشتراک سے اپنے ہیڈ آفس اسلام آباد میں ایک کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مارکیٹ کے تجزیہ کاروں، بروکریج ہاؤسز کے اراکین، شیئر ہولڈرز، اور ملازمین نے شرکت کی۔ ایم پی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر اور ایم پی سی ایل کے سی ایف او نبیل رشید نے شرکاء کو مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کے کاروباری آپریشنز بشمول اہم کامیابیوں، جاری منصوبوں، پیداوار اور ترقیاتی منصوبوں، مالیاتی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا ۔جس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر مینجمنٹ کے دیگر اراکین نے کمپنی کے کاروباری آپریشنز اور جاری منصوبوں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے وابات دئیے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے کارپوریٹ بریفنگ سیشنز کو فروغ دینے پر PSX کو سراہا، جو کمپنیوں اورسٹاک مارکیٹ کے شرکاء کے درمیان رابطے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایم پی سی ایل کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ کمپنی ملک کی خوراک اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنے پائیدار آپریشنز کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کو یقینی بنانے کی اپنے قابل تعریف ورثہ کو جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن