کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ماہ نور علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھا رہویں پیننگ ملائشین جونیئر اوپن گرلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کوارٹر فائنل میں انہوں نے با آسانی کامیابی سمیٹ لی۔ملائشیا میں جاری پیننگ ملائشین جونیئر اوپن گرلز اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر11ایونٹ میں پاکستان کی ماہ نورعلی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔نمبر دس سیڈ ماہ نور علی نے کوارٹر فائنل میں ملائشیا کی ہیتیکا مورالی کو 3-0سے زیر کر کے ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنائی،ان کی جیت کا اسکور11-2،11-7اور11-6 رہا۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ نمبر6سیڈ ملائشیا کی نور النگینہ عبد بصیر سے ہوگا۔