سرائے عالمگیر میں ڈویژن گجرات کی سب سے بڑی جامع مسجد بلال کا افتتاح 

Oct 15, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر)سرائے عالمگیر میں ڈویژن گجرات کی سب سے بڑی جامع مسجد بلال کا شاندار افتتاح پیر زادہ محمد ثاقب رضا مصطفائی اور ملک بلال بشیر کے ہاتھوں نیو میٹرو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سرائے عالمگیر میں کر دیا گیا۔افتتاح کے موقع پر انٹرنیشنل مذہبی سکالرز ثاقب رضا مصطفائی نے خصوصی خطاب کیا۔ میٹرو سٹی کے سی ای او ملک بلال اور ثاقب رضا مصطفائی نے فیتہ کاٹ کر مسجد کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔بلال مسجد میں خواتین و مردوں کیلئے الگ الگ عبادات کا انتظام کیا گیا۔جامع مسجد بلال کی عمارت کو مسجد نبوی کی طرز پر تعمیر کیا گیا۔وسیع و عریض رقبہ پر جامع مسجد بلال اپنی نوعیت کی منفرد مسجد ہے۔

مزیدخبریں