کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق کرکٹرعاقب جاوید نے ٹی20 ورلڈکپ میں شریک پاکستانی باﺅلنگ کمبینیشن کو سب سے بہترین قرار دیدیا۔انہوںنے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں شمولت کے بعد قومی ٹیم کی باﺅلنگ لائن مزید خطرناک ہوجائےگی، شاہین کےساتھ دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ کو باﺅلنگ کروائی جائے تو دونوں مخالفین کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ شاہین اگر 100 فیصد فٹ ہے تو اسے ضرور کھیلنا چاہیے لیکن شاہین اگر ابھی مکمل فٹ نہیں تو اس کے بارے میں وہ خود کوئی بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ میری رائے میں انہیں کوئی رسک نہیں لینا چاہیے،ان کے سامنے لمبا کیرئیر پڑا ہے۔ پاکستان بھارت میچ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہوگی کیونکہ جسپریت بمرا کے ان فٹ ہونے سے ان کی باﺅلنگ میں وہ کاٹ نہیں رہی۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز جیتنا خوش آئند ہے، اس سے ٹیم کا مورال مزید بلند ہوگا۔
عاقب جاوید نے ورلڈکپ میں پاکستان کا باﺅلنگ کمبینشن بہترین قرار دیدیا
Oct 15, 2022