لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان آٹو پارٹس، موبائل فونز اور برقی آلات کیلئے ایک برآمدی مرکز بن سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قلیل مدت کیلئے تھے جس میں آٹو سیکٹر، موبائل فونز، برقی آلات اور بجلی کے آلات کے پرزوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی گئی لیکن اب معاملات میںبہت بہتری آئی ہے اوران کے لیٹر آف کریڈٹ اور دیگر مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔ایک انٹر ویو میں کہا کہ پاکستان سے موبائل اور برقی آلات کی برآمدات کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
پاکستان آٹو پارٹس، موبائل فونز ، برقی آلات کےلئے برآمدی مرکز بن سکتا ہے: مرتضیٰ محمود
Oct 15, 2022