بولان( این این آئی ) جماعت اسلامی کچھی کے ضلعی نائب امیر رئیس عبدالحق رضی نے کہا کہ ڈھاڈر میںایک ماہ سے گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے جبکہ موضع جلبانی، غلام بولک میں سوئی گیس دو سال سے بند ہے جبکہ نواحی علاقہ براہم باران میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈھاڈر سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی بند ہونے سے بچے صبح ناشتہ کئے بغیر سکول جاتے ہیں ،خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب سردیوں کی آغاز سے ہی سوئی گیس ڈھاڈر سبی انتظامیہ نے اپنی پرانی روش برقرار رکھتے ہوئے عوام کو سوئی گیس سپلائی سے محروم رکھ کر اذیت سے دوچار کررہے ہیں۔انہوں نے جی ایم سوئی گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ ڈھاڈر میں گیس کی فی الفور بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔
ڈھاڈرمیں گیس ایک ماہ سے بند ہے ،فوری بحال کی جائے :رئیس عبدالحق رضی
Oct 15, 2022