دالبندین ( این این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دالبندین غلام مصطفیٰ کرد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قبائلی رہنما سردار احمد بخش سنجرانی میونسپل کمیٹی دالبندین کے بابو عبدالصمد نوتیزی اور نور احمد رودینی بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے چیفآفیسر سے کہا کہ دالبندین بازار میں کچروں کو جمع کرنے کیلئے کچرا دان رکھا جائے اور شہر میں صفائی کے صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں سبزی فروش اور قصائیوں کے دکانوں کا ہفتہ وار دورہ کیا جائے تاکہ ان میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو۔