کوئٹہ ( اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن( ر) جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یو این ایچ سی آر،یونیسف ،یو این ایف پی اے ،ڈبلیو ایچ اوکے نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کے افسر شریک تھے۔ اجلاس میں صحت،تعلیم سیلاب متاثرین کی بحالی، لائیو سٹاک، حاملہ خواتین اور بچوں کی خوراک کی فراہمی ، آبنوشی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ اس وقت سب سے اہم کام سیلاب متاثرین کو ان کے اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کرنا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کر سکیں۔