پنڈی بھٹیاں : احساس کفالت پروگرام کے نام پر غریب خواتین سے لوٹ مار


پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار ) نواحی علاقہ کسیسے کوینکا ٹالی گورایہ بای پاس پنڈی بھٹیاں ،جلال پور بھٹیاں، سی بی ایل باہو مان، سکیکھی منڈی  ٹبہ شاہ بہلول میں احساس کفالت پروگرام کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔خواتین صبح صبح گھر سے نکل کر احساس کفالت سنٹر پر لمبی لمبی قطاریں لگا کر کھڑی ہوجاتی ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے جو غریبوں کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف دیا گیا   وہ حاصل کرسکیں۔لیکن عملہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔خواتین سے  نذرانہ لیکر پیسے دینے لگا جس سے خواتین کے حق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔خواتین کا کہنا ہے کہ ہم یہاں پر صبح سویرے قطاریں لگا کر کھڑی ہوجاتی ہے۔ہمارے انگوٹھے لگوا کر ہمیں پیسے نہیں دیتے ٹال مٹول کرکے ہمیں کہتے ہیں کہ آپکا انگوٹھا میچ نہیں ہورہا۔لہذا ہمارے جانے کے بعد ہمارے پیسے خود ہضم کر لیتے ہیں۔
اور دوسرے دن صبح ہمارے آنے پر عملہ کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ آپ کے ابھی تک پیسے ہی نہیں آئے۔کثیر تعداد میں خواتین نے حکومت سے عملہ کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن