امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں،فوادچودھری

سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔

 
 

ای پیپر دی نیشن