نابینا نمازی نے مسجد جانے کےلئے گھرسے مسجد تک رسی کھینچ دی

Oct 15, 2022 | 14:55

ویب ڈیسک

سوڈانی شہری نے کسی کی مددکے بغیر مسجد پہنچنے کے لئے رسی کا سہارالیاہے،رپورٹ

گذشتہ چند دنوں سے سوڈان میں سوشل میڈیا پر ایک نابینا نمازی کی تصویر گردش کر رہی ہے جس نے اپنے گھر سے مسجد تک جانے کے لیے گھر سے مسجد تک ایک رسی کھینچ دی تاکہ وہ کسی کی مدد کے بغیر مسجد تک پہنچ سکے۔معلوم ہوا کہ جس سوڈانی شخص کی تصویر ٹویٹر پر پھیلی ہے ایک نابینا نمازی کی ہے۔ انہوں نے مسجد تک رسائی میں آسانی کے لیے اپنے گھر کے دروازے سے مسجد کے دروازے تک رسی لگانے کا فیصلہ کیا۔اس نے یہ کام اس لیے کیا کہ وہ رسی کو مسجد تک رسائی کے لیے سہارے کے طور پراستعمال کرے گا اور اسے مسجد تک جانے کے لیے کسی شخص سے مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔جیسے ہی یہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی اس شخص پرمثبت رد عمل سامنے آیا۔سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نابینا افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں