مسلم ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔