لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ و لاڈلوں چوروں لیٹروں اور کرپٹ افراد نے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ان لاڈلوں سے نجات حاصل کی جائے اور ایسی لیڈر شپ کو موقع دیا جائے،جن میں کام کرنے کا جذبہ ہو۔ قوم نے اگر بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا تو ملک و قوم کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیں گے۔اگر حالات کو بدلنا ہے تو عوام کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔
سلیکٹڈ‘ لاڈلوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا:مخدوم احمد محمود
Oct 15, 2023