الخدمت فاونڈیشن پاکستان ،عالمی ادارہ صحت کے درمیان معاہدہ

Oct 15, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاونڈیشن پاکستان اورعالمی ادارہ صحت کے د رمیان اہم معاہدہ،صدرپروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمن اور نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے بنیادی صحت کی سہولیات میں باہمی تعاون کے معاہدے پردستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد بنیادی صحت بالخصوص ماں اوربچے کی صحت،غذائیت،ذ ہنی صحت اورہنگامی ردعمل کے شعبوں میں خدمات تک رسائی بڑھانے اور مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعاون ہے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت عالمی ادارہ صحت، الخدمت فاو¿نڈیشن کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلئے مدد کرے گا۔پروجیکٹ تعاون کے معاہدے کے تحت عالمی ادارہ صحت تھرپارکر میں الخدمت ہسپتال میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سینٹر قائم کرے گا۔

مزیدخبریں