لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احسن اقدام کی بدولت علیل اور مستحق پولیس اہلکاروں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گیا ۔ پولیس اور پی کے ایل آئی کے درمیان ایم او یو کے تحت پولیس اہلکار ثمر عباس کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوگیا، حالت تسلی بخش، وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔