لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سنٹرل پولیس آفس میں سانحہ چنیوٹ 1990ءکے پولیس شہدا کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ سانحہ چنیوٹ کے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام و اخوت فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر امجد ثاقب سانحہ چنیوٹ 1990ءکے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات تھے۔تقریب میں چنیوٹ سانحہ میں شہید ہونےوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ورثا، مولانا جمیل فخری اور سانحہ کے عینی شاہدین نے بھی شرکت کی۔