اپوزیشن پاکستان تھی جس کیلئے کھیلنا چاہتے تھے : روہت شرما

Oct 15, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرمانے کہا کہ گیند بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے میچ پر کنٹرول رکھنے میں کامیاب رہے۔ انہیں 190 تک محدود رکھنا بہترین کوشش تھی۔ یہ 190 کی پچ نہیں تھی۔ ایک مرحلے پر ہم 280 یا 290 کا سوچ رہے تھے۔ جس کو گیند ملتی ہے وہ ٹیم کیلئے کام کرتا ہے۔ ہمارے پاس6باﺅلرز ہیں جواچھی گیند بازی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہر روز ہر ایک کا دن نہیں ہو سکتا۔ جس شخص کا دن اچھا ہو اسے کام ختم کرنا ہوتا ہے۔ بطور کپتان میرا کام اہم ہونا چاہیے۔ جو بھی کام کر رہا ہے اس دن مجھے معلوم کرنا ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور اس کےساتھ جانا ہے۔ جانتے تھے کہ کیا کرنا ہے۔طویل ٹورنامنٹ ہے،9لیگ گیمز اور پھر سیمی اور فائنل۔ بس توازن برقرار رکھنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، ہمارے لیے یہ اپوزیشن پاکستان تھی جس کیلئے کھیلنا چاہتے تھے۔ ہماری ہر مخالفت وہ آپ کو ہرا سکتی ہے۔ ہمیں اس خاص دن اچھا بننا ہے۔ 

مزیدخبریں