لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف نصف سنچری سکور کرنے والے محض تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔ بابر اعظم نے بھارت کیخلاف 7 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا جب کسی پاکستانی کپتان نے بھارت کیخلاف نصف سنچری سکور کی۔ اس سے قبل عامر سہیل نے ورلڈ کپ 1996ءکے کوارٹر فائنل میں بھارت کیخلاف 55 رنزجبکہ مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2015ءمیں بھارت کیخلاف 76 رنز کی باری کھیلی تھی۔
بابر اعظم ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف نصف سنچری بنانیوالے تیسرے پاکستانی کپتان
Oct 15, 2023