لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت میچ سے قبل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کیلئے گٹکے اور پان مصالحے کی پریشانی سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج بنارہا ۔ گٹکا اور پان مصالحے کی مشکل کے حل کےلئے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے پولیس کی خدمات حاصل کیں، احمد آباد کی پولیس کو سکیورٹی اور بڑے کراو¿ڈ کے انتظامات کےساتھ گٹکا اور پان مصالحے کا بھی خیال رکھنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں کو ذمہ داری دی گئی کہ میچ کے دوران سٹیڈیم میں گٹکا اور پان مصالحے کوئی نہ لا سکے، گجرات کرکٹ ایسوسی نے سٹیڈیم کے اندر گٹکا اور پان مصالحے سٹیڈیم کے اندر نہ لانے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ گجرات کرکٹ ایسوسی کے عہدیداروں نے کہاکہ گٹکا اور پان مصالحے کی وجہ سے سٹیڈیم کے اندر بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں، گراو¿نڈ میں ناصرف گندگی پھیلتی ہے بلکہ پائپ لائن اور بیسن بند ہو جاتے ہیں جبکہ جگہ جگہ پر گٹکا اور پان مصالحے کے نشان اچھا تاثر نہیں چھوڑتے۔