لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت اجتماع ہوا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیرشیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مجلس حفیظ سنٹر کے عہدیداران حافظ محمدعرفان، محمدرضوان، شہریار نے شرکت کی۔ مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ جان سے زیادہ عزیز ہے۔ فتنوں کے دور میں اپنے اوراپنی اولادوں کے ایمان کی حفاظت کرنا نتہائی ضروری ہے۔ قوانین ختم نبوت و ناموس رسالت پر پہرہ جاری رہے گا۔