لاہور(کلچرل رپورٹر)دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے سجادہ نشین پیر سید ادریس کی زیر نگرانی۔حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے عرس کی تقریبات جاری۔ رسم غسل میں صاحبزادہ پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، صاحبزادہ پیر سید فاخر محمد زنجانی، پیر عاصم چشتی،خادم دربار سائیں کرامت عرف شکر سائیں،باو¿ نوید، شیخ وسیم، جان محمد، شعیب بٹ سمیت علماءمشائخ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا برصغیر میں اسلام اولیاءاللہ کے ذریعے پھیلا۔ حضرت میراں حسین شاہ زنجانی بھی ان سے میں سے تھے۔آپ حضرت داتا گنج بخشؒ کے پیر بھائی،ان سے پہلے تبلیغ اسلام کیلئے لاہور تشریف لائے۔آپ کی نمازجنازہ بھی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ نے پڑھائی۔