اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان کےا ہے ، بےان مےں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تنظیمیں شہدا سانحہ کارساز یوم عقیدت ضلعی سطح پر جلسے منعقد کریں گی ،چیرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں یوم عقیدت کی تقریبات سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ،یوم عقیدت پر شہدائے کارساز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا جائے گا ،جمہوریت کے پروانے شہدائے سانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں ،سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور امریت کی موت کا دن ہے جہوریت کیلئے بھٹو خاندان اور پارٹی عہدیداران کی قرنانیاں لازوال ہےں ،بے نظیر بھٹو شہید نے سچ کہا تھا تم۔کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ۔