لاہور‘گھریلوحالات سے تنگ آکر لڑکی سمیت 3افراد کی خودکشی

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں لڑکی سمیت 3افراد نے خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر 23 سالہ سکیورٹی گارڈ زبیر یونس نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔متوفی زبیر یونس پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔شاہدرہ کے علاقے یوسف پارک کی رہائشی 18 سالہ لڑکی فرزانہ نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر پنکھے سے چادر لٹکا کر اس سے گلے میں پھندا لےکر خودکشی کرلی ہے۔علاوہ ازیں گلشن راوی کے علاقے میں 16 سالہ نوجوان ناصر بٹ نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...