کراچی(این این آئی)ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث ضروریات زندگی کی ہراشیا کی قیمتوں کو پرلگ گئے ہیں۔تاہم ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد مہنگائی کے کم ہونے کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔اس سال چاول کی زیادہ کاشت کے باعث قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ برآمد کنندگان نے اس سال چاول کی برآمدات کے لیے 3 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد چاول 25 فیصد تک سستے ہوگئے ہیں۔تفصیل کےمطابق اری 6 چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 125 روپے فی کلوگرام پرکھڑی ہے،جبکہ اری 9 چاول 30 روپے کی کمی کے بعد 190 روپے میں دستیاب ہے۔