ریلوے نے موسم سرما کیلئے ٹرینوں کے اوقات کار جاری کر دیئے‘ آج سے نافذالعمل ہونگے

ننکانہ صاحب(این این آئی)پاکستان ریلوے نے موسم سرما کاٹائم ٹیبل جاری کر دیاہے جو کہ(آج) 15اکتوبر2023 سے نافذ العمل ہوگا ۔نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق پاکستان ایکسپریس (45up)کو خیر پور ریلوے اسٹیشن پر نیا سٹاپ دیا گیا، کئی ٹرینوں کے عارضی سٹاپ کو مستقل کیا گیاہے جن میں علامہ اقبال ایکسپریس(9Up/10Dn) کا لودھراں ریلوے اسٹیشن اور قراقرم ایکسپریس کا ٹوبہ ٹیک سنگھ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ مستقل کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ٹرینوں کے سٹاپ دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے۔جن میں گرین لائن (5Up/6Dn)، پاک بزنس ایکسپریس (33Up/34Dn)کا روہڑی ریلوےاسٹیشن،موسی پاک ایکسپریس(115Up/116Dn)کا خانیوال،تھل ایکسپریس(129Up/130Dn)کا کندیاں ریلوے اسٹیشن پر دئیے گئے سٹاپ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسی طرح جن ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ان میں تیز گام(7Up)،علامہ اقبال ایکسپریس (9Up/10Dn)کراچی ایکسپریس(15Up/16Dn)،ملت ایکسپریس(17Up)،پاکستان ایکسپریس (45Up)،رحمان باباایکسپریس (47Up)،راوی ایکسپریس(121Up)،تھل ایکسپریس(129Up)،کوہاٹ ایکسپریس (133Up)،چناب ایکسپریس(135Up)،مہران ایکسپریس(150Dn)،نارووال پسنجر(211Up/212 Dn)،شاہین پسنجر(225Up/226Dn)،راولپنڈی پسنجر(268Dn148Dn) شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن