مکوآنہ (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث نا بالغ ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق سٹی جڑ انوالہ پولیس کی طرف سے گرفتار کیے جانیوالے نا بالغ ملزم حسنین کے ورثا نے اس کی ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں در خواست دا ئر کی تھی جو کہ فاضل سپیشل جج محمد حسین نے ایک لاکھ کے مچلکہ کے عوض منظور کر لی ہے جبکہ مچلکہ جمع کروانے کے بعد ملزم کو جیل سے رہائی مل گئی۔