لاہور (خبر نگار) وزیر اعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات میں فاسٹ ٹریک اور قیدیوں کے براہِ راست فائدے کیلئے جیل ریفارمز کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز سلسلہ میں سنٹرل جیل گوجرانوالہ پر جیل کے ملاقات ایریا میں اور اندرون جیل یوٹیلٹی سٹور کی برانچ کا افتتاح کیا گیا جس سے قیدیوں اور جیل ملازمین کو حکومت کے مقرر کردہ رعائتی نرخوں پر اشیائے ضرورت میسر ہونگی۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر پڑھے لکھے قیدیوں کی تعلیمی اور معلوماتی ضروریات کیلئے کمپیوٹرائزڈ انٹرنیٹ لائبریری کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ ملازمین کیلئے 120 افراد کی گنجائش پر مشتمل وارڈ لائن مکمل کرکے آج سے فنکشنل کر دی گئی ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات حکومت کے وژن کے مطابق جیل ریفارمز کیلئے دن رات کوشاں ہے اور عمل پیرا ہے اور ٹائم فریم کے مطابق جاری منصوبے مکمل کرنے کیلئے ٹیم ورک کے تحت یک س±و ہے۔