ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر پورا تھانہ معطل

خوشاب (آئی این پی ) خوشاب میں ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر تھانہ نوشہرہ کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ نوشہرہ کا مکمل عملہ معطل کردیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او، تفتیشی افسر، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے پر ایک شخص نے ڈی پی او کو اہلکاروں کےخلاف درخواست دی تھی جس پر ڈی پی او نے تحقیقات کی اور عملے کو معطل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...