لاہور،سیالکوٹ میں بارش‘ ژالہ باری‘ طوفان سے دھان کی فصل تباہ

Oct 15, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ قرطبہ چوک، جیل روڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ سیالکوٹ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل تباہ ہو گئی۔ ژالہ باری سے متعدد پرندے بھی ہلاک ہوئے۔ نقصان پسرور کے دیہات بھیلاہ باجوہ‘ کلاسو رلکا‘ شاہ حسین اور تخت پور میں ہوا۔ بھیرہ باجوہ میں بڑی تعداد میں مردہ پرندے کھیتوں میں پائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں