نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ، دو ملزموں کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اشرف گوندل نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ذوالفقار اور محسن کو سزائے موت اور دس دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ،ملزمان پر چاہ دوہٹہ خان مسلمان کے معروف سیاسی رہنماءچوہدری غلام دستگیر ورک، سابق نائب ناظم یونین کونسل بدورتہ کے بیٹوں اللہ توکل ورک اور اسماعیل ورک کو قتل کرنے کا الزام تھا، مدعی پارٹی کے جانب سے چوہدری لیاقت علی چٹھہ ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد کامران اولکھ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔
نوشہرہ ورکاں: دوہراقتل 2ملزموں کو سزائے موت
Oct 15, 2023