تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) عرب ٹی وی کے اینکر نے سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلن سے سخت سوالات پوچھ لئے۔ سابق اسرائیلی وزیر نے کہا کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دیں گے۔ غزہ کے شہریوںکیلئے انسانی راہداری چاہتے ہیں۔ انسانی راہداری کے بیان پر اینکر نے سابق وزیر کو ٹوکا اورکہا صرف رفاہ بارڈر کے ذریعے جس پر ڈینی ایلن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا بالکل وہ اورکہاں جائیں گے؟۔ ڈینی ایلن کے مسکرانے پر اینکر نے انہیں پھر ٹوکا اور کہا مسکراہٹ نہیں‘ ایک طرف اسرائیل غزہ کے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے اور دوسری طرف آپ بمباری کے ساتھ بچانے کا بیان دے رہے ہیں۔
سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ سے عرب ٹی وی اینکر کے سخت سوالات‘ مسکرانے پر ٹوک دیا
Oct 15, 2023