حماس کو دہشت گرد نہ کہنے پر برطانوی وزیر دفاع بی بی سی سے نالاں

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بی بی سی کی جانب سے حماس کو دہشت گرد نہ کے پر برطانوی وزیر دفاع نالاں ہو گئے۔ برطانوی وزیر دفاع نے بی بی سی کی اسرائیل فلسطین تنازع کوریج پر سوال اٹھائے کہ بی بی سی حماس کو دہشت گرد کیوں نہں کہتا۔ برطانوی وزیر دفاع کو سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا۔ پروگرام کی میزبان مشعل حسین نے برطانوی وزیر دفاع کو آئینہ دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ نے بی بی سی کی کوریج دیکھی ہے؟۔ آپ کو براڈ کاسٹر کیلئے استحکام کے ضوابط معلوم ہیں جس پر سینئر صحافی جان سیمن کا بیان ہے کہ برطانوی سیاستدان اچھی طرح جانتے ہیں بی بی سی حماس کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتا۔ سیاستدان نجی محافل میں ہم اتفاق کرتے ہیں دہشت گرد کہنے کا مطلب جانبداری ہے۔ ہمارا کام حقائق سامنے لانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن