غزہ: ہیلتھ ریفریجریٹرز بھر گئے، لاشیں آئس کریم ٹرک میں رکھی جانے لگیں

Oct 15, 2023 | 11:27

غزہ کے ہسپتالوں میں ہیلتھ ریفریجریٹرز لاشوں سے گھر گئے۔ اس کے بعد کھانے اور آئس کریم کے ریفریجریٹرز کو جسم کے اعضاء اور لاشوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جانے لگا ہے۔دیر البلح میں الاقصیٰ شہداء ہسپتال کی انتظامیہ کے ایک ملازم یاسر خطاب نے العربیہ کو بتایا کہ چونکہ ہسپتال کے فریج میں اتنی بڑی تعداد میں شہدا کی لاشوں کو نہیں رکھا جا سکتا اس لیے ہسپتال انتظامیہ فیکٹریوں سے ادھار لے کر کھانے اور آئس کریم کے ریفریجریٹرز کو استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی لاشیں اور جسم کے حصے ہیں بھی موجود ہیں جو تین دن پرانے ہیں اور نامعلوم ہیں۔ بعض بکھری ہوئی لاشوں سے بدبو آرہی ہے۔ یاسر خطاب نے کہا کہ اس جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار ایک ایسے معیار کے ہیں جو غزہ کی پٹی نے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاشیں جلی ہوئی آتی ہیں اور ان میں بہت بدبو ہوتی ہے۔ لاشوں میں ایسی زہریلی گیسیں ہوتی ہیں جنہیں کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں