اسرائیل کیخلاف گلاسکو، اُردن میں مظاہرے، لندن: لاکھوں افراد نے”فری فلسطین“ کے نعرے لگادیئے

لندن (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فلسطین اور غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی‘ گلاسگو‘ اردن ‘ مانچسٹر‘ بریڈ‘ ٹین ڈا¶ننگ سٹریٹ اور لندن میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ لندن میں لاکھوں لوگ فلسطین کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بی بی سی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ لندن میں فری فری فلسطین کے نعرے لگائے گئے۔ فلسطینی پرچم اٹھائے لوگوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل جنگ بند کرے اور فری فلسطین کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے۔ علاوہ ازیں مانچسٹر کی سڑکوں پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور اسرائیل کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فوج بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ فوری ختم کرے۔ مظاہرے کا اختتام مانچسٹر سٹی سنٹر میں مرکزی لائبریری کے سامنے ہوا۔ برطانوی شہر ڈربی میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین‘ بچوں سمیت سفید فام کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بریڈ فورڈ میں بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن