فیس بک غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی دکھانیوالےپیجزبندکرنےلگا

Oct 15, 2023 | 11:56

سماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی دکھانےوالےپیجزبندکرنےلگا۔تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطینیوں کی آوازاٹھانےوالوں کواب سوشل میڈیاپربھی پابندی کاسامناکرناپڑےگا،کیونکہ سماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک پرغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی دکھانےپرپیجزبندہونےلگے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرا چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد2 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں70 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
وہیں دوسری جانب فیس بک نے اسرائیلی دباؤ میں آ کر غزہ پر صہیونی مظالم سے آگاہ کرنے والے بیچز بند کرنا شروع کردیے ہیں۔غزہ سمیت ارض فلسطین کی خبریں دینے والی نیوز ایجنسی قدس نیوز نیٹ ورک کا فیس بک پیج بند کردیا گیا ہے۔قدس نیوز نیٹ ورک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میٹا کی جانب سے فیس بک پیج بند کرنے کی تصدیق کی اور فیس بک کے اقدام کی مذمت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں