اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اور جسمانی اعضا رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے جسمانی اعضا اور میتیں رکھنے کیلئے آئس کریم ٹرکس منگو الیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیر البلح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ اسپتال کے فریج میں اتنی بڑی تعداد میں شہدا کی لاشوں کو نہیں رکھا جا سکتا لہٰذا اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اب آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھی جا رہی ہیں۔ دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں ہیلتھ ریفریجریٹرز لاشوں سے بھر گئے ہیں جس کے بعد اسپتال انتظامیہ فیکٹریوں سے ادھار لے کر کھانے اور آئس کریم کے ریفریجریٹرز کو استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔واضح رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً تین ہزار ہو چکی ہے جبکہ 10 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں۔
Ice cream trucks in Gaza are being used to store bodies of Palestinians killed in Israeli air attacks as hospital morgues are being overwhelmed ⤵️ pic.twitter.com/YNnKT2TYcH
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 14, 2023