اسلام آباد: سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات لاپتہ ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی اہلیہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو شوہر کی بازیابی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب کی اہلیہ شوہر کی بازیابی کیلئے ماضی میں چیف جسٹس کو بھی خط لکھ چکی ہیں. تاہم کوئی کارروائی اور فرخ حبیب کی بازیابی نہ ہونے کے باعث خاتونِ خانہ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو خط لکھا۔
My letter to @amnesty @amnestysasia, requesting their intervention & support in ensuring the recovery of Farrukh Habib who remains missing.
— Mrs Farrukh Habib (@mrsfarrukhhabib) October 15, 2023
Our plea is that Farrukh should be presented in the Court of law & due legal process be followed. Otherwise, Farrukh should be returned. pic.twitter.com/anS7iX9TSz
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فرخ حبیب کی اہلیہ کا خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا .جس میں سابق وزیر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب ایک سیاسی کارکن، سابق وزیرِ مملکت اور پی ٹی آئی کے عہدیدار ہیں۔سابق وزیر فرخ حبیب کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اس معاملے میں مداخلت اور اپنے شوہر کی بازیابی میں تعاون کیلئے خط لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے حکومت پر الزامات بھی لگائے۔ فرخ حبیب کی اہلیہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت سیاسی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ 9مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مفرور ہونا پڑ گیا۔