ایئر انڈیا ایکسپریس کی دبئی تا امرتسر پرواز کی کراچی میں میڈیکل لینڈنگ

کراچی:  ایئر انڈیا ایکسپریس کی دبئی سے امرتسر جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل لینڈنگ ہوئی، بھارت کا بوئنگ 737 طیارہ 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارت کی کم لاگت کی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھی. پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کے دوران ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی جہاں سی اے اے کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ اور علاج کیا۔

بھارت کے شہری 50 سالہ مسافر کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی. جسے میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دی. مسافر کو ٹریولنگ کیلئے فٹ قرار دیے جانے پر طیارہ کراچی سے امرتسر کیلئے ٹیک آف کرگیا۔

ای پیپر دی نیشن