وادی میں بھارتی انتخابات مسترد  او آئی سی سے اسرائیلی مظالم رکونے کا مطالبہ


کل جماعتی کانفرنس نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے انتخابی ڈھونگ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انتخابات کا ڈھونگ کسی صورت کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ آل پارٹیز کانفرنس فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔ او آئی سی فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت نے اپنی مسلسل ہٹ دھرمی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اور اسرائیل کی بدترین جارحیت نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ بھات اور اسرائیل کی جارحیت اس کرہ ¿ارض کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ بھارت گزشتہ 76 سال سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کررہا ہے جس کیخلاف عالمی سطح پر آواز یں بھی اٹھائی جاتی رہی ہیں جبکہ عالمی نمائندہ ادارہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی بھارتی جارحیت اوراسکے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تین ہنگامی اجلاس منعقد کر چکی ہے مگر بھارتی ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ وہ کسی عالمی دباﺅ‘ قرارداد‘ کسی احتجاجی مظاہرے اور کسی مذمت کو خاطر میں نہیں لا رہا۔ اسکی جارحیت پر انسانی حقوق کے علمبردار عالمی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط جمانے کیلئے بھارت وادی میں بارہا انتخابات کا ڈھونگ رچا چکا ہے جسے کشمیری عوام ہر بار مسترد کرتے رہے ہیں۔ اس وقت بھی کشمیری عوام کی طرف سے بھارتی انتخابی ڈھونگ کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر بدترین مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے‘ جس کی جارحیت اب بھی جاری ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اسکی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دونوں عالمی دہشت گرد ممالک کے حوصلے اب اتنے بلند ہو چکے ہیں کہ وہ مسلمانوں پر مظالم اور انکی نسل کشی کا ہر ہتھکنڈہ بلاخوف و خطر کھل کرآزما رہے ہیں اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ اس تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کو اب خواب خرگوش سے بیدار ہو کر اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنے کا سوچنا چاہیے جس کا تقاضا کل جماعتی کانفرنس نے بھی کیا ہے۔ مسلم امہ کیخلاف ہنود و یہود و نصاریٰ متحد ہو چکے ہیں اور مسلمانوں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ اوآئی سی سمیت پوری مسلم دنیا اپنے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ان الحادی قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے متحد و یکجہت ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن

اقبال کا تصوّر قرآن 

بازگشت … طارق محمود مرزاtariqmmirza@hotmail.com ہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہے تم مسلمان ہو یہ اندازِ مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے ...