بنوں پولیس لائن پر حملہ ، 4 پولیس اہلکار  شہید ‘پانچوں حملہ آور مارے گئے

بنوں (نامہ نگار ) بنوں پولیس لائن پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا، چار پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچوں حملہ آور مارے گئے جوکہ اسلحہ سے لیس اور خودکش جیکٹ بھی پہنے ہوئے تھے،پولیس نے آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پولیس لائن پہنچتے ہی گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں پر آندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور اندر داخل ہو گئے پولیس کے مطابق گیٹ پر موجود تینوں پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، پولیس لائن کے مین گیٹ کیساتھ دو حملہ آوروں کی نعشیں بھی پڑی تھیں جسے اندر داخل ہوتے ہی مارا گیا تھا بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور اسلحہ گودام تک بھی پہنچ گئے تھے پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ساڑھے چار گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران دھماکوں بھی ہوتے رہے دو حملہ آوروں نے پولیس لائن کے ریسٹ ہاؤس میں چپے تھے جسے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے داخل ہوکر مارا گیاآپریشن مکمل ہوا تو پولیس نے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق پولیس کے چار اہلکار شہید اور پانچ حملہ آور مارے گئے جبکہ رکشہ ڈرائیور سید رحمن سکنہ کرم گڑھی بھی زخمی ہوا ہے شہید پولیس اہلکاروں میں جاوید سکنہ ککی خاص، سراج سکنہ میراخیل، وسیم سکنہ فیض طلب عباس منڈان اور باورچی ارشد شامل ہیں، شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن