اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت چھ سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا۔ ذرائع کے مطابق کینڈا نے اتنا بڑا قدم ملک میں پرتشدد بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کی طرف سے نئی تفصیلات کے انکشاف کے بعد اٹھایا۔بھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینڈا پہلے بھی بھارت کو انتباہ کرچکا تھا۔ ذرائع کے مطابق چھ سفارتکاروں کی بے دخلی کی اطلاع پر بھارت نے انھیں واپس دہلی بلوالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کینڈا کی پولیس کو سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے۔کینڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا تھا۔
کینیڈا نے انڈین ہائی کمشنر سمیت 6سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا
Oct 15, 2024