ذاکرنائیک داعی قرآن وحدیث، دنیاکو حقّانیت سے آگاہ کیا:میاں جمیل

Oct 15, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ ڈاکٹرذاکرنائیک داعی قرآن وحدیث ہیں ،تقابل ادیان میں انہوں نے دنیاکواسلام کی حقّانیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کوایسے ہی مبلّغین کی ضرورت ہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحید اورختم نبوت کی چوکیداری کے لیے  قرآن وحدیث سے مکمل آگاہی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علماء کرام،اساتذہ ،خطباء،وکلاء سمیت ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں قرآن وحدیث  اورسیرت طیبہ کے پیغام کوگھرگھرپہنچانے کے لیے کرداراداکریں۔نئی نسل کی تعلیم تربیت پرخصوصی توجہ دی جائے۔ بے راہ روی کا رستہ روکنے کے لیے امت کا ہرفرد اپناکردارادا کرے اورملت کے مقدرکا ستارہ بنے تاکہ اللہ تعالٰی کی رضاوخوشنودی نصیب ہو۔  

مزیدخبریں