ریلوے نے شعبہ مکینیکل کے متعدد افسروں کے تبادلے کردیئے‘نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے شعبہ مکینیکل کے متعدد افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ریلوے پرسانل برانچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آقصہ شہباز کو ایس پی او ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ریلوے ورکشاپ مغلپورہ ، جواد شاہ کو پیم ورکشاپ مغل پورہ سے ورکس منیجر مغلپورہ ، فہد مسعود جنجوعہ کو ایس ایم ای ہیڈ کوارٹر کی سیٹ ڈی ایم ای لاہور ، گل حسن ایس ایم ای جی کی سیٹ سے ہٹا کر ایس پی او ہیڈ کوارٹر جبکہ ورکس منیجر مغل پورہ شاہ رخ ملک کو ایس ایم ای ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن