لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون اور بی اے( سماعت سے محروم امیدواروں)کے سپلیمنٹری امتحانات 2024 ء کے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 28 اکتوبر 2024 ہے۔ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کرائے جائیں گے ۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔