لڑکیوں کے عالمی دن پریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں واک  

لاہور ( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ڈے آف گرل چائلڈ کی مناسبت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی  لاہور میں واک کا اہتمام کیا گیاؒ جس کی قیادت وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) نے کی۔ واک کا مقصد لڑکیوں کو بچپن سے لیکر 18 سال کی عمر تک درپیش چیلنجز کو اجاگر کرکے شرکاء  میں شعور بیدار کرنا تھا۔ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا ہے کہ، "ہر نوجوان لڑکی کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور صحت مند زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ اگر ہم ابتدائی زندگی میںمدد کریں تو لڑکیاں مضبوط خواتین اور کل کی بہترین مائیں بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کی اہمیت اور طاقت میں سرمایہ کاری کرنا نہایت ضروری ہے۔واک میں رجسٹرار ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اساتذہ اور طلباء کی بھر پور تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن