لاہور(نیوز رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد وفد کے ہمراہ لبنان روانہ ہوگئے۔ وہ بیروت پہنچ کر جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ عبدالرزاق ساجد نے بتایا المصطفیٰ گزشتہ ایک سال سے غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ انہو ں نے کہا لبنان میں خوفناک بمباری سے 10لاکھ سے زائدآبادی بے گھر ہوچکی‘ ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہیں۔ المصطفیٰ ٹرسٹ لبنان میںمیڈیکل کیمپ، خیمے، غذائی امداد، پینے کا پانی، زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے جیسے امدادی منصوبے شروع کرے گاجن کی نگرانی چیئرمین خودکرینگے۔مخیر افراد سے اپیل ہے کہ اس کار خیر میں المصطفیٰ ٹرسٹ کیساتھ تعاون کریں ۔اس سلسلہ میں المصطفی آئی ہسپتال مزنگ روڈسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد وفد کے ہمراہ لبنان روانہ
Oct 15, 2024