لاہور (نیوز رپورٹر)سوشل ویلفیئر حکمرانوں کی اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جامع اور مربوط و جدید انداز میں اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ وزیر سماجی بہبود اور بیت المال سہیل شوکت بٹ محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرچکے ہیں اور انفارمیشن وٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے محکمے کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے جبکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت این جی اوز سے متعلقہ امور کو بھی احسن طور پر نمٹایا جارہا ہے اربوں روپے کے فنڈز کو شفاف طریقہ کار سیپنجاب کے عوام کی فلاح کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مفت انسولین پراجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کرکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے ۔ہمت کارڈ اجراء کیلئے گھر گھر فزیکل ویریفیکیشن کے ذریعے ڈیٹا جمع کرلیا ۔65 ہزار سے زائد مستحقین و معذور افراد کو سہ ماہی 10500 کی رقم تقسیم کی جارہی ہے ۔
صوبے کے عوام کی سماجی ترقی و بہبود کیلئے کوشاںہیں:سہیل شوکت بٹ
Oct 15, 2024